• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں دنیا کا سب سے بڑا ’ہیومن فوس بال‘ میچ، گنیز بک میں نام درج

کینیڈا کی ریاست اونٹاریو میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے استقبال کی تیاریاں ایک انوکھے انداز میں شروع ہوگئیں، جہاں دنیا کا سب سے بڑا 'ہیومن فوس بال' میچ کھیل کر ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔

عام طور پر فوس بال ایک میز پر چھوٹے پلاسٹک کے کھلاڑیوں اور راڈز کی مدد سے ہاتھ سے کھیلا جاتا ہے لیکن اس منفرد ایونٹ میں انسانوں نے خود کھلونوں کی جگہ لے لی۔

اس تاریخی مقابلے میں 254 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ کھیل کے دوران میدان میں بڑی بڑی لوہے کی سلاخیں لگائی گئی تھیں جنہیں پکڑ کر کھلاڑیوں کو ایک ہی قطار میں کھڑے رہنا تھا اور اپنی جگہ سے ہلے بغیر فٹ بال کو سامنے موجود بڑے گول پوسٹ میں ڈالنا تھا۔

اونٹاریو کے وزیرِ کھیل نیل لمسڈن نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’فٹ بال کا کھیل ٹیم ورک اور جذبے کا نام ہے، اور گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کی اس کوشش نے ان تمام عناصر کو ایک یادگار اور تفریحی انداز میں زندہ کر دیا۔‘

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ٹیم نے موقع پر موجود رہ کر اس بات کی تصدیق کی کہ یہ تاریخ میں انسانوں کی مدد سے کھیلا جانے والا دنیا کا سب سے بڑا فوس بال میچ تھا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید