• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کا سب سے معمر خشکی کا جانور جوناتھن نامی کچھوا 194 سال کا ہوگیا

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

دنیا کا سب سے معمر اور تاحال زندہ خشکی پر رہنے والا جانور جوناتھن نامی ایک کچھوا ہے، جس کی عمر 194 سال ہوگئی ہے اور اسے باضابطہ طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈز نے ایک زندہ علامت قرار دیدیا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جوناتھن کا بنیادی تعلق بحرہند میں مشرقی افریقہ کے قریب واقعہ مجموعہ الجزائر سیشلز سے ہے اور یہ اسی نسبت سے سیشلز کا عظیم الجثہ کچھوا کہلاتا ہے تاہم اب یہ جنوبی بحراوقیانوس میں واقع سینٹ ہیلینا کے جزیرے پر رہتا ہے۔ جب اسے 1882 میں سیشلز سے سینٹ ہیلینا لایا گیا تھا، تب بھی یہ کم از کم 50 سال کا مکمل بالغ کچھوا تھا۔ 

اسی بنیاد پر اس کی پیدائش کا سال زیادہ سے زیادہ 1832 تصور کیا جاتا ہے، تاہم محققین کا خیال ہے کہ وہ اس سے بھی زیادہ عمر کا ہو سکتا ہے۔ سینٹ ہیلینا کے گورنر نیجل فلپس نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ جوناتھن یہاں کا ایک نہایت محبوب رہائشی ہے۔ 

انکے مطابق وہ شاہی شخصیات سے مل چکا ہے، شادیوں کی تصاویر کا حصہ بن چکا ہے اور سیاحوں کو خوشی دیتا رہا ہے۔ لیکن سینٹ ہیلینا کے لوگوں کے لیے وہ اس جزیرے کی پائیدار ثابت قدمی اور ماحول کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے۔ یہ بالکل موزوں ہے کہ اس کا گھر گورنر کی رہائش گاہ کے احاطے میں ہے۔ وہ بلاشبہ جنوبی بحرِ اوقیانوس کے اس خوبصورت جزیرے کی سب سے نمایاں پہچان ہے۔

جوناتھن کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکار کے مطابق اسے پیار سے جونو بھی کہا جاتا ہے، یہ اپنی بینائی اور سونگھنے کی حس کھو چکا ہے، لیکن یہ اب بھی باقاعدگی سے کھاتا، دھوپ سینکتا اور افزائش نسل کے لیے ملاپ کرتا ہے۔

جوناتھن کو اب گنیز ورلڈ ریکارڈز کی جانب سے آئیکون قرار دیا گیا ہے، گنیز کے حکام کے مطابق آئیکنز ایسے منتخب ریکارڈ ہولڈرز کا ایک خاص گروہ ہے جن کی کامیابیاں اپنے شعبے کی حدود سے آگے بڑھ کر دنیا بھر کے لوگوں کے لیے باعث ترغیب بنی ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید