• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسقط: ایرانی و عمانی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس، آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام پر گفتگو

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

عمان کے دارالحکومت مسقط میں آبنائے ہرمز کے مستقبل میں انتظامی امور سے متعلق ایران اور عمان کی مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ مسقط کے دورے کے دوران عمان کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور عبدالعزیز الہنائی کے ساتھ آبنائے ہرمز مشترکہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 5 اور ساحلی ریاستوں کے خود مختار حقوق کے تناظر میں آبنائے ہرمز کے مستقبل کے انتظام کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کاظم غریب آبادی نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق حالیہ معاملات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید