عمان میں امریکا کے سابق سفیر رچرڈ شمیئرر کا کہنا ہے کہ قطر اور پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں واشنگٹن اور تہران دوبارہ مذاکرات پر آمادہ ہوئے ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دونوں جانب سے حالیہ فوجی کارروائیوں کا سلسلہ فی الحال رک گیا ہے۔
سابق امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک نے مفاہمتی یادداشت (MoU) سے متعلق اپنے اپنے مؤقف کو واضح کرنے کے لیے فوجی کارروائیاں کیں۔
رچرڈ شمیئرر کے مطابق منگل کو ہونے والے مذاکرات میں قطر اور پاکستان بھی شریک ہو سکتے ہیں۔