امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکال دوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اجلاس کی سائیڈ لائن پر شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات کی اور کہا کہ شام کافی مستحکم ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شام پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، شام کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے نکال دوں گا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ شام، لبنان میں حزب اللّٰہ کے خلاف مدد کرسکتا ہے، میرا خیال ہے کہ اسرائیل لبنان سے اپنی فوج واپس بلا لے گا۔