• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ریاست میری لینڈ میں بینک لوٹنے کی عجیب و غریب کوشش

— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا
— تصویر بشکریہ غیرملکی میڈیا

امریکی ریاست میری لینڈ میں بینک لوٹنے کی عجیب و غریب کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی ریاست میری لینڈ میں مبینہ طور پر بلی کے بچے کا استعمال کرتے ہوئے بینک لوٹنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست میری لینڈ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر پالتو جانوروں کی دکان سے 3 ماہ کی بلی کے بچے کو چرایا اور اسے قریبی بینک کے اندر لے گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے بینک پہنچ کر وہاں موجود ایک ملازم کو بلی کے بچے کو پکڑنے کو کہا جس کے بعد اس نے ایک کاغذ پر پیسے نکالنے کا مطالبہ لکھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، اس پورے واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے کئی پولیس کی گاڑیوں کو دیکھ کر سمجھا کہ یہ بلی کے بچے کو چرانے کی شکایت پر پہنچی ہیں تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ پولیس کی تمام گاڑیاں بینک کی طرف جا رہی ہیں۔

اس سارے معاملے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف نوعیت کے تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید