ایران پرامریکی میزائل حملوں کی تازہ لہر کے دوران احواز شہر میں شاہد بقائی کینسر اسپتال کے قریب میزائل گرا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق امریکی میزائل اس طبی مرکز کے پاس گرا جہاں کینسر کا شکار بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ حملے کے بعد بچوں کا اسپتال خالی کرالیا گیا۔
عمارت کے قریب میزائل گرنے کے وقت اسپتال میں دو سو گیارہ مریض موجود تھے جن میں سے بعض کو خصوصی طبی امداد دی جارہی تھی۔