کراچی( خالد محبوب ۔۔اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا چوتھے سالانہ کانووکیشن میں آمدپر شرکا نے پر جوش انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔ تقریب میں شریک ہزاروں طلبا و طالبات نے کھڑے ہوکر کورس میں قومی ترانہ پڑھا۔ اس موقع پرحافظ نعیم الرحمن نے شرکاء سے حلف بھی لیا۔ تقریب میں الخدمت کی جانب سے جاب فیئر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ مختلف آئی ٹی کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے تھے جہاں ان کے نمائندے موجود تھے، ، تقریب میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو نقد انعامات بھی دیے گئے۔ کانووکیشن کے موقع پریو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس شرکا سے بھر گیا تھا ،ہرجانب سر ہی سر نظر آرہے تھے۔ تقر یب میں طلبا و طالبات اور شرکا کا جوش خروش دیدنی تھا ۔