امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا چین یا روس ایران کو ہتھیار فراہم کر رہے ہیں۔
اپنے بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ چینی صدر شی جن پنگ نے یقین دلایا تھا کہ چین کسی صورت ایران کو ہتھیار نہیں دے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ چینی صدر نے یہ یقین بھی دلایا ہے کہ فیصلے کا اطلاق چینی کمپنیوں پر بھی ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ چین امریکا تعلقات کے تناظر میں چینی صدر کی بات پر یقین رکھتا ہوں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن نے بتایا ہے کہ ماسکو ایران کو ہتھیار فروخت نہیں کرے گا۔