سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ یمن کے الحدیدہ گورنریٹ میں حوثی عسکری ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔
سعودی فوجی اتحاد کے مطابق حدیدہ بندرگاہ کو نشانہ نہیں بنایا گیا، تمام بندرگاہیں جہاز رانی کے لیے کھلی ہیں۔
یمن میں تباہ کیے گئے اہداف کا تعلق بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز رانی کے خلاف خطرات سے نمٹنا تھا۔ حوثیوں کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو جواب دیا جائے گا۔
سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ الحدیدہ میں حوثیوں سے منسلک فوجی اہداف پر کارروائی کی ۔جہازوں اور مملکت کے مفادات کے تحفظ کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔