امریکی صدر ٹرمپ نے مشیروں اور کابینہ اراکین سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ایران کیخلاف بڑے حملوں پر غور کیا گیا۔
امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پراکسیز کی جانب سے درپیش خطرے کے سبب نیٹو سربراہ اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کو طیارہ بدلنا پڑا تھا۔
خفیہ اہلکاروں نے ٹرمپ کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ترکیہ سے روانگی کے موقع پر قطر کے نئے طیارے کی بجائے پرانا ایئر فورس ون استعمال کریں۔