• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی وفد کی ایم کیو ایم قیادت سے ملاقات، آزاد کشمیر انتخابات میں حمایت کی درخواست

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کا وفد ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز پہنچا، جہاں فاروق ستار، امین الحق، شبیر قائمخانی اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آزاد کشمیر انتخابات، سندھ کی سیاسی صورتِ حال اور دونوں جماعتوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ پر گفتگو ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے وفد نے ایک بار پھر آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایم کیو ایم سے حمایت کی درخواست کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کشمیر کی خوبصورت وادی کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 2024ء کے انتخابات سے قبل بھی ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے اور دونوں جماعتیں اتحادی ہیں، جن کے درمیان اشتراکِ عمل موجود ہے۔

مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما بشیر میمن نے کہا کہ اتحادیوں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ساتھ دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن 12 حلقوں میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی اور اس کامیابی میں ایم کیو ایم کا بھی بڑا کردار ہو گا۔

بشیر میمن نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر بات کرنے کا یہ مناسب وقت نہیں۔

 انہوں نے کہا کہ جب بھی شہباز شریف کو کراچی بلایا گیا، وہ آئے اور کراچی کے ہر معاملے کو اہمیت دی، ہمارا گورنر ان کا اور ان کا گورنر ہمارا ہے، اس میں کوئی 2 رائے ہی نہیں۔

بشیر میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیسری عالمی جنگ کو فیلڈ مارشل اور وزیرِ اعظم نے روکا۔

قومی خبریں سے مزید