• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبا کو اپنے مطالبات نہیں بھولنے چاہئیں، راہول گاندھی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بھارت کی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ طلبا کو اپنے دو مطالبات نہیں بھولنے چاہئیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد راہول گاندھی نے کہا کہ ایک مطالبہ طلبا پر حملے، تشدد اور انہیں مارنے میں شامل افراد کے خلاف کارروائی سے متعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ اس نظام کے اصل ذمہ دار نریندر مودی کو بھارت کے طلبا سے معافی مانگنی چاہیے.

راہول گاندھی نے مزید کہا ہمارا تعلیمی نظام اندر سے کھوکھلا ہو چکا ہے، مجھے نہیں لگتا حکومت اپنے وعدوں کی پاسداری کر سکتی ہے لیکن دیکھتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید