• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دلی میں مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال نے پھر سوال اٹھا دیے

فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز 

دلی میں کاکروچ جنتا پارٹی کے مظاہروں میں پولیس کی جانب سے پیلٹ گن کے استعمال نے ایک بار پھر سوال اٹھا دیے ہیں۔

دلی کے اس واقعے نے بھارت بھر میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، لیکن واقعے نے سب سے زیادہ مقبوضہ کشمیر کے ان زخموں کو تازہ کر دیا ہے، جو برسوں سے پیلٹ گن کے اندھے چھروں کی بھینٹ چڑھتے رہے ہیں۔ 

پیلٹ گن کے استعمال پر راہول گاندھی کا دل بھر آیا، مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ برسوں میں پیلٹ گن کا جو بے دریغ استعمال کیا گیا اس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوئے۔

اسپتالوں کے ریکارڈ گواہ ہیں کہ 6 ہزار سے کشمیری نوجوان، بچے اور خواتین اس مہلک ہتھیار کی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے، ان میں سے بہت سے لوگ بینائی سے محروم ہو چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید