• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوارڈ ڈنر، ٹرمپ صحافیوں پر طنزیہ فقرے اچھالتے رہے

وائٹ ہاؤس کے صحافیوں کی تنظیم کے سالانہ ڈنر میں اس مرتبہ ایسے رپورٹروں کو بھی ایوارڈ دیے گئے ہیں جنھوں نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو لکھے جانے والے خط کا انکشاف کیا تھا۔

ایوارڈ دینے کے لیے جس ڈنر کا اہتمام کیا گیا اس میں امریکی صدر ٹرمپ خود بھی موجود تھے اور وہ اس دوران صحافیوں پر طنزیہ فقرے بھی اچھالتے رہے۔

ٹرمپ نے ایپسٹین کو اس کی 50 سال گرہ پر ایک فحش خط لکھا تھا۔ خط کا انکشاف کرنے والے صحافیوں کا تعلق وال اسٹریٹ جرنل سے تھا۔

باقی جن صحافیوں کو ایوارڈ دیے گئے ہیں انھوں نے بھی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے پہلے سال کے بارے میں انکشافات پر مبنی رپورٹنگ کی۔

ایک اور خبر جس پر ایوارڈ دیا گیا وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے ڈرامائی ملاقات کے بارے میں بھی تھی۔

وال اسٹریٹ جرنل کے ساتھ ساتھ سی این این، گیٹی امیجز اور ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں کو بھی ایوارڈ دیے گئے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے صحافیوں کو دس ہزار ڈالر انعام دیا گیا ہے جن میں خدیجہ صفدر سمیت آٹھ صحافی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید