• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مقدمے میں دس سال بعد جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ جنوبی نے دس سال بعد قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید کی سزا سنادی۔عدالت نے دس سال بعد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا ۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی کے مطابق ملزم کاشف عرف کاکا کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی گئی، مقتول کے قانونی ورثاء کو 5 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے، ملزم کا نام اور اس کا کردار وقوعہ کے ابتدائی بیان، ایف آئی آر، گواہوں کے بیانات اور عدالتی کارروائی کے دوران مسلسل ایک ہی رہا، چشم دید گواہوں کی شہادتیں، طبی شواہد اور دیگر دستاویزی ثبوتوں سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہیں، ملزم کا عدالت سے ضمانت کنفرم نہ ہونے کے بعد مفرور ہو جانا بھی استغاثہ کے مؤقف کی تائید کرتا ہے۔عدالت نے استغاثہ کے دلائل اور پیش کردہ شواہد سے اتفاق کرتے ہوئے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کیخلاف قتل کا الزام بلا شبہ ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے، رقم کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔فیصلہ سنائے جانے کے بعد ضمانت پر موجود ملزم کو عدالت ہی سے گرفتار کر کے جیل بھیجنے کا حکم دیدیاگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید