کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بشپ کونسل آف پاکستان نے سندھ حکومت کے مجوزہ مسیحی شادی بل نمبر 5/2026 کے حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بل کی تیاری اور مشاورت کے عمل میں مسیحی قیادت کی وسیع اور جامع نمائندگی نظر نہیں آئی، کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیشنل بشپ کونسل پاکستان کے بانی چیئرمین بشپ ابی نذر عمانوائل نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو اس حوالے سے باضابطہ پریس ریلیز اور خط ارسال کیا گیا ہے، نیشنل بشپ کونسل آف پاکستان ایک ذمہ دارانہ مذہبی پلیٹ فارم کی حیثیت سے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتی ہے کہ مجوزہ بل کی تیاری میں چند پادریوں یا محدود تعداد میں مذہبی رہنماؤں سے مشاورت کو پورے پاکستان کی مسیحی کلیسائی برادری کی نمائندگی قرار نہیں دیا جا سکتا،بشپ کونسل نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجوزہ بل کی منظوری سے قبل اس پر جامع نظر ثانی کی جائے۔