کراچی (اسٹاف رپورٹر) پورٹ قاسم کے قریب واقع کیمیکل کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے مزدور 35 سالہ محمد سہیل ولدشاہ محمد جھلس کرجاں بحق اور 45 سالہ وحید زخمی ہوگیا جبکہ کئی مزدور متاثر ہوئے ہیں ، پولیس کے مطابق ویلڈنگ کے دوران گیس بھرنے کے باعث بوائلرزورداردھماکےپھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔