کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کورٹ کراچی سینٹرل جیل نے سانحہ 12مئی کیس میں ایم کیو ایم کے رئیس عرف مما،رضوان چپاتی اور عمیر کو بری کردیا،سرکاری وکیل نےبتایا کہ ملزم رئیس عرف مما اور رضوان چپاتی 164کےبیان میں اعتراف جرم کرچکےہیں ، وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کےخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ،گواہوں کےبیانات میں بھی تضاد ہے،ملزموں کےاعترافی بیان میں بھی قانونی تقاضہ پورانہیں کیاگیا،سابق میئرکراچی وسیم اختراور دیگرکےخلاف سانحہ 12مئی کے6مقدمات زیرسماعت ہیں۔