• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیفورنیا کے ساحل پر وائٹ شارک کی حیران کن چھلانگ، ویڈیو وائرل

---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر نیو پورٹ بیچ کے ساحل پر ایک کم عمر عظیم وائٹ شارک (گریٹ وائٹ شارک) کو بوگی بورڈر کے قریب پانی سے بلند چھلانگ لگاتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 6 بجے پیش آیا، جب سورین اسٹیونسن اپنے بھائی کی بوگی بورڈنگ کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تقریباً 6 فٹ لمبی گریٹ وائٹ شارک بو گی بورڈر کے بالکل قریب پانی سے بلند اچھلتی ہے، ہوا میں گھومتی ہے اور پھر واپس سمندر میں جا گرتی ہے، جبکہ بوگی بورڈر اس تمام منظر سے بے خبر رہتا ہے۔

ماہرین کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں اس سال شارکس کی غیر معمولی تعداد دیکھی جا رہی ہے۔

ان کے مطابق سمندر کے درجہ حرارت میں اضافے اور ایل نینو کے بدلتے موسمی اثرات کے باعث کم عمر گریٹ وائٹ شارکس ساحلی علاقوں کا رخ کر رہی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ساحلی گرم پانی کم عمر شارکس کے لیے محفوظ ماحول اور خوراک، جیسے اسٹنگ ریز، ہیلی بٹ اور دیگر تہہ میں رہنے والی مچھلیوں کی فراہمی کا باعث بنتا ہے۔

سمندری حیاتیات کے ماہرین نے واضح کیا کہ کم عمر گریٹ وائٹ شارکس کا اس طرح پانی سے باہر اچھلنا ایک عام رویہ ہے اور اسے عموماً انسانوں پر حملہ آور ہونے کی علامت نہیں سمجھا جاتا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید