• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کا بانی کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم

اسلام آباد (ساجد چوہدری، ناصر چشتی، عاصم جاوید، جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے بانی کو اسپتال منتقل کرنے کے سپریم کورٹ کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے جبکہ حکومت نے کہا کہ فیصلے پر من و عن عملدرآمد ہوگا، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ماضی میں بھی سب کو عدالتوں سے رہائی ملی، عدالتیں ہی واحد چینل ہے جس سے رہائی کا کوئی راستہ بنتا ہے، رانا ثناء اللہ نے کہا قانونی راستہ اختیارکرتے تو ریلیف پہلے مل جاتا، پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی نے کہا یہ حکومت کا ایک مثبت اقدام ہے، ایسے ہی مل بیٹھ کر فیصلے ہوں، سلمان اکرم راجا نے سپریم کورٹ فیصلہ امید کی کرن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بانی کے میڈیکل رپورٹس پر سیاست نہیں ہوگی، عدالتی ہدایات پر عمل کرینگے، چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا وقت نے ثابت کر دیا سیاسی ہتھکنڈوں سے کسی کو مائنس نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا امید ہے فیصلے پر جلدعمل ہوگا، ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے کہ عدالت کے فیصلے کی توہین ہو، کچھ انتشاری اسے سبوتاژ کرنے کی کوشش کرینگے، انکی نشاندہی کریں۔ دوسری جانب حکومت نے عمران خان کا علاج نجی اسپتال سےکرانے کے حکم پر سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کا کسی سرکاری اسپتال سے طبی معائنہ کرایا جائے۔

اہم خبریں سے مزید