• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اگلی ناکامی کا نام معاشی جنگ رکھ دیا: کاظم غریب آبادی

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ---فائل فوٹو
 ایرانی نائب وزیرِ خارجہ---فائل فوٹو

 ایران کے نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کے اعلان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کو تباہی کے دہانے پر قرار دینے والے اب اپنے اتحادیوں سے مدد کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کا کہنا ہے کہ مسئلہ غلط اندازوں کا ہے، امریکا ہر بار اپنی غلطیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے خود اپنے لیے بڑی ناکامی کا سامان کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عسکری جنگ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اب امریکا نے اپنی اگلی ناکامی کو ’معاشی جنگ‘ کا نام دے دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید