• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبر پختونخوا کا گھریلو تشدد بل مسترد کردیا

Council Of Islamic Ideology Rejects Kp Domestic Violence Bill
اسلامی نظریاتی کونسل نےخیبر پختون خوا اسمبلی کا گھریلو تشدد بل مسترد کر دیا ہے، اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق یہ گھریلو تشدد کا بل خلاف شریعت ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے اعلامیے کے مطابق صوبائی گورنر کی جانب سے بھیجے گئے گھریلو تشدد بل کے ریفرنس کو تفصیلی غور کے بعد خلاف شریعت ہونے کے باعث مسترد کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے ابتدائی جواب 28 مارچ کو ہی بھجوا دیا تھا جبکہ دلائل اور حوالہ جات کے ساتھ تفصیلی فیصلہ 18 اگست کو بھجوایا گیا ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق کسی ریفرنس میں غور و خوص کیلئے ورکنگ پیپر تیار کیا جاتا ہے، تمام اراکین کی رائے جمع کی جاتی ہے، تفصیلی غور اور تمام اراکین کی توثیق کے بعد ہی فیصلہ جاری کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین