اسلام آباد( ناصر چشتی ) سینٹ میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی) کے ایم ڈی احمد حیات کی بنیادی تنخواہ 55 لاکھ 64 ہزار روپے ہے، چیف فنانشل آفیسر محمد انس فاروق کی تنخواہ 28 لاکھ 37 ہزار روپے ہے۔تحریری جواب میں مزید بتایا گیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر عامر سلیم کی تنخواہ 22 لاکھ روپے ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ آر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سروسز کی تنخواہ 18لاکھ روپے ۔جی ایم حبیب اللہ چوہان کی تنخواہ 7لاکھ روپے،جی ایم ڈاکٹر خالد امین خان کی تنخواہ 9 لاکھ روپے،جی ایم خرم شیراز کی تنخواہ 11 لاکھ روپے ہے۔