کراچی (نیوز ڈیسک)غزہ سٹی میں اسرائیلی حملہ، حماس کمانڈر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ،گزشتہ روز بھی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں پانچ فلسطینی شہید ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ سٹی کے علاقے تل الہوا میں اسرائیلی فوج کے حملے میں کم از کم ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کا ہدف حماس کا ایک کمانڈر تھا، تاہم کمانڈر کی شناخت اور اس کی ہلاکت کے بارے میں فوری طور پر آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ یہ حملہ غزہ میں جاری جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا تازہ واقعہ ہے۔