کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ پر انحصار کم کرکے نریندری مودی دنیا بھر میں نئے شراکت دار تلاش کرنے لگے۔انہوں نے گذشتہ سال میں 20بیرونی ممالک کے دورےکیے، جرمنی سے آبدوز ٹیکنالوجی، فرانس سے طلبہ ویزے اور برطانیہ سے سستی اسکاچ کا حصول ، ازبکستان کے بعد مودی کی کرغزستان روانگی، پیوٹن سے ملاقات متوقع ، مختلف ممالک سےمعاشی روابط بڑھا نے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے پیدا ہونے والی عالمی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر میں اپنے سفارتی اور معاشی روابط وسیع کرنا شروع کردیے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران مودی کم از کم 20 ممالک کے سرکاری دورے کرچکے ہیں۔