کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل ملز کے متاثرہ ملازمین نےملز کی بحالی، ملازمین کے مسائل، مبینہ چوری اور اراضی پر قبضوں کے معاملات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے سامنے رکھنے کے لئے کمیٹی کے چیئرمین کمیٹی کو خط لکھ دیا ہے۔پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) سی بی اے) یونین کے چیئرمین یاسین جھامڑو کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت صنعت و پیداوار کے چیئرمین سید حفیظ الدین اور کمیٹی کے سیکریٹری ملک عامر حسین کے نام خط میں پاکستان اسٹیل ملز کے معاملات کی جانب توجہ مبذول کرائی۔خط میں کہا گیا ہے کہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) ایپکس کمیٹی نے اپنے چھٹے اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملز کو فعال نجکاری فہرست سے خارج کرتے ہوئے وزارت صنعت و پیداوار کو پی ایس ایم کے مستقبل کے حوالے سے قابل عمل آپشنز پر رپورٹ تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔