• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجکاری کمیشن نے آئیسکو کی نجکاری کیلئے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ 21 ستمبر تک بڑھا دی

اسلام آباد ناصر چشتی ) حکومتِ پاکستان کی نجکاری کمیشن (PC) نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ( آئیسکو ) میں نجی شعبے کی شمولیت اور نجکاری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق یہ توسیع مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو شرکت کے لیے مزید سہولت فراہم کرنے اور نجکاری کے عمل کو زیادہ مسابقتی اور شفاف بنانے کے مقصد سے کی گئی ہے۔حکومتِ پاکستان کے نجکاری پروگرام کے تحت تین بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (FESCO)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (GEPCO) اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (IESCO) میں نجی شعبے کی شمولیت کے لیے ہر کمپنی کے 51 فیصد سے 100 فیصد تک حصص، انتظامی کنٹرول کے ساتھ، حاصل کرنے کی پیشکش کی گئی ہے۔