• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرفتاری، ہتھکڑی لگانے کی ویڈیو جاری کرنے پر FIA افسران برہم

کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کے اعلی افسران نے اسلام آباد زونل آفس کے پبلک ریلیشن افیسر کی جانب سے ائی آئیسکو چکوال کے لائن سپرانٹینڈنٹ ساچد فاروق کی گرفتاری اور اس کو ہتکڑی پہنانے کی ویڈیو جاری کرنے پر سخت نوٹس لیا ہے۔ سخت سرزنش کے بعد مذکورہ ویڈیو آفیشل اسلام آباد زون کی ویب سائٹ سے ہٹا دی گئی۔