• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا ’’نیکسٹ جنریشن بایو سکیورٹی‘‘ کے موضوع پر ورکشاپ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (DUHS) نے سندھ انفیکشس ڈیزیزز اسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر (SIDH&RC) میں قائم ایمرجنگ انفیکشن ڈیزیزز ریسرچ لیبارٹری (EIDRL) میں ’’نیکسٹ جنریشن بایوسکیورٹی‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ ورکشاپ منعقد کی، جس میں سائنس، صحتِ عامہ، قومی سلامتی اور لیبارٹری رسک مینجمنٹ کے ماہرین نے شرکت کی۔’’Protecting Science. Securing Innovation. Preventing Biological Threats کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ کا افتتاح کیا، ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین نے کیا، جبکہ ڈاکٹر عبد الواحد راجپوت، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ SIDH&RC نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین نے کہا کہ ٹیکنالوجی غیر معمولی رفتار سے ترقی کر رہی ہے، اس لیے مستقبل کے بایوسیکیورٹی چیلنجز کی پیشگی نشاندہی اور ان سے نمٹنے کی تیاری ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر یونیورسٹی کی حیثیت سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز اداروں کے درمیان علم کے تبادلے اور استعدادِ کار بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔