کراچی (خالد محبوب ۔اسٹاف رپورٹر) جےیوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتوار 30 اگست کو اہم دورہ سندھ پر سکھر پہنچیں گے، مولانا فضل الرحمان اتوار کو ہی سکھر میں جے یو آئی سندھ کے جنرل کونسل کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے،مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کی صدارت میں ہوگا،مولانا کے دورہ سندھ میں تنظیمی معاملات، ملکی صورتحال اور عالمی امن اجتماع پر اہم مشاورت ہوگی ،مولانا فضل الرحمان آئندہ کی سیاسی اور تنظیمی حکمتِ عملی پر رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔