• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھیل اونٹاریو کے معاملے پر کینیڈین رہنماؤں نے ٹرمپ پر طنز کرنا شروع کردیا

--فائل فوٹوز
--فائل فوٹوز

جھیل اونٹاریو کے معاملے پر کینیڈین رہنماؤں نے ٹرمپ کے فیصلے پر شدید ردعمل کے بجائے طنز کا راستہ اختیار کر لیا۔ 

یہ اقدام ٹرمپ کی جانب سے امریکی وفاقی اداروں کو جھیل کا نام ’لیک امریکا‘ استعمال کرنے کی ہدایت کے بعد سامنے آیا ہے۔

مانیٹوبا کے وزیر اعلیٰ واب کینیو نے ٹرمپ کا موازنہ ایک ایسے عمر رسیدہ راک بینڈ سے کردیا جو کئی دہائیوں پرانا گانا دوبارہ مقبول بنانے کی کوشش کر رہا ہو۔

علاوہ ازیں اونٹاریو کے وزیر اعلیٰ ڈگ فورڈ نے جھیل کے کینیڈین ساحل پر ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا، جس پر لکھا تھا کہ لیک اونٹاریو، اب اور ہمیشہ۔ بل بورڈ پر یہی پیغام فرانسیسی زبان میں بھی درج ہے۔

ڈگ فورڈ نے گریمس بی، اونٹاریو کے قریب بل بورڈ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے جانے کے طویل عرصے بعد بھی اس جھیل کو ’لیک اونٹاریو‘ ہی کہا جائے گا۔

کینیڈا اور امریکا کے درمیان یہ تنازع دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے، گزشتہ ہفتے تجارتی مذاکرات ناکام ہوگئے تھے، جبکہ کینیڈا نے آئندہ ماہ امریکی اقدامات کے جواب میں جوابی محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید