• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو یارک کی جھیل میں گرنے والی انگوٹھی 28 سال بعد مل گئی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا کے شہر نیو یارک کی جھیل میں گم ہونے والی انگوٹھی 28 سال بعد مل گئی۔ 

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ نیو یارک کی 28 سال قبل گم ہونے والی ہائی اسکول کی کلاس رنگ بالآخر دو میٹل ڈیٹیکٹنگ کے شوقین افراد کو مل گئی۔ یہ انگوٹھی سابق طالبات گریجویشن کی تقریب پر پہنتی ہیں۔

مائیکل سیگل اور ڈیلن لاپورٹ گریٹ ساکنداگا جھیل میں کسی خزانے کی تلاش میں تھے کہ انہیں ریڈ کریک ہائی اسکول کی 1988 کی ایک انگوٹھی ملی۔

ان دونوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے میٹل ڈیٹیکٹر پر آواز سنی اور پھر ایک چٹان کو پلٹا تو انگوٹھی وہیں پڑی ہوئی تھی۔ جس کے بعد مالک کی تلاش کی امید میں انگوٹھی کی تصاویر فیس بک پر پوسٹ کر دیں۔

کافی عرصے تک کوئی سراغ نہ ملنے کے بعد ریڈ کریک ہائی اسکول سے رابطہ کیا اور سیکریٹری سے بات کی۔ انہوں نے فوراً انگوٹھی پر اپنی سابق ہم جماعت کم راس بیک کا کندہ نام پہچان لیا۔ راس بیک نے بتایا کہ انکی یہ انگوٹھی 28 سال قبل دوستوں کے ساتھ جھیل پر ایک دن گزارنے کے دوران گم ہوگئی تھی۔

راس بیک کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو انگوٹھی واپس بھیجنے کے اخراجات ادا کر دوں گی۔ لیکن وہ اس کے لیے بالکل تیار نہیں تھے۔ وہ کہنے لگے، نہیں ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ انگوٹھی آپ تک واپس پہنچ جائے۔

ان دونوں افراد نے بتایا کہ انہیں لوگوں کی گمشدہ قیمتی اشیا ان کے مالکان تک واپس پہنچانے میں خوشی محسوس ہوتی ہے۔ مائیکل سیگل نے کہا مجھے خوشی ہے کہ میں یہ انگوٹھی اسکے اونر تک واپس پہنچا سکا۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید