کاراکس (اےایف پی) امریکہ اور وینزویلا میں تاریخی معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت واشنگٹن کو وینزویلا کے 65 ارب بیرل کےتیل کے ذخائر پر اکثریتی کنٹرول حاصل ہوگا،اس معاہدے سے روس اور چین کو بڑا جھٹکالگا ہےکیونکہ امریکہ نے ان 17آئل فیلڈز پربھی کنٹرول حاصل کیا ہے جو اس سے قبل روسی اور چینی کمپنیوں کے زیر اثر تھیں۔امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ وینزویلا کے ساتھ تاریخی تیل معاہدے کو حتمی شکل دینے اور دستخط کی تقریب کیلئےدارالحکومت کاراکس پہنچ گئے ہیں۔