لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے علاقے پرلی میں دہی فالے خاندان میں تقریباً دو صدیوں بعد بیٹی کی پیدائش نے گھر بھر میں خوشیوں کے چراغ روشن کردیئے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلپنا رِشیکیش دہی فالے نے 27 اگست کو مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا۔خاندان کے مطابق ان کے آبائی سلسلے میں تقریباً چار نسلوں، یعنی لگ بھگ 200 سال سے کوئی لڑکی پیدا نہیں ہوئی تھی۔ نومولود بچی کا نام ’گارگی رکھا گیا ہے۔