• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کے فور منصوبے کے مکمل نہ ہونے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

اسلام آباد( ناصر چشتی )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کی کمیٹی نے بے تحاشہ اخراجات کے باوجود کراچی میں کے فورمنصوبے کے مکمل نہ ہونے کی تحقیقات کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کر دی جس کے کنوینر محمد ادریس ہونگے ،کمیٹی جلداپنی رپورٹ پیش کرے گی ،کمیٹی کا اجلا س گزشتہ روز عتیق انورکی صدارت میں ہوا،چیئرمین واپڈا نے کمیٹی کو قومی اثاثوں کی حفاظت، بکھری ہوئی تنصیبات کو محفوظ بنانے اور واپڈا کے منصوبوں پر کام کرنے والے ملکی اور غیر ملکی اہلکاروں کے تحفظ میں واپڈا سیکیورٹی فورس (WSF) کے اہم کردار کے بارے میں بتایا۔

اہم خبریں سے مزید