لاہور(خصوصی رپورٹر)، کمشنرلاہور نعمان یوسف نے کہا ہے کہ ا نتظامیہ فیلڈ میں ہے، نکاسی آب آپریشن کے بعد صفائی آپریشن بھی ناگزیر ہے ۔ کمشنر لاہور نے لکشمی چوک، جین مندر، فیروزپور روڈ، قرطبہ چوک، جوہر ٹاؤن، اکبر چوک، اللہ ہو چوک کا دورہ کیا اور جاری نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔