• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولنگ گاڑیوں میں ٹریکرز کی تنصیب یقینی بنائی جائے، آئی جی پنجاب

لاہور ( کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت شہریوں کے تحفظ، جرائم کے تدارک اور پٹرولنگ کے امور کا جائزہ لینے کے لیے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے لاہور سمیت پنجاب بھر میں پٹرولنگ بڑھانے کا حکم دیا۔ انہوں نے ضلعی پولیس سربراہان کو رات کے اوقات میں جرائم کے تدارک کے لیے نائٹ پٹرولنگ مزید سخت اور مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ تمام پٹرولنگ گاڑیوں میں ہر صورت کل تک ٹریکرز نصب کیے جائیں۔ انہوں نے آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو اپنے دفاتر میں گاڑیوں کی ٹریکنگ اور پٹرولنگ کی خود مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔
لاہور سے مزید