• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربارؒ کا ترقیاتی منصوبہ عالمی معیار کا عظیم الشان منصوبہ، علماء کرام

لاہور(خبرنگار) علمائے کرام کے وفد نے مزارِ اقدس حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ پر جاری ترقیاتی منصوبے کو عالمی معیار کا عظیم الشان منصوبہ قرار دیتے ہوئےسیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی دلچسپی اور ہدایات کے تحت منصوبے کی تیز رفتار تکمیل کے لیے کیے جانے والے اقدامات قابلِ تحسین ہیں ان خیالات کا اظہار وفد نے داتا دربارؒ کے دورے کے دوران جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ وفد میں مفتی طاہر ڈوگر، مفتی قیصر شہزاد نعیمی، مولانا مجاہد عبدالرسول خان، علامہ نعیم جاوید نوری اور رئیس التبلیغ داتا دربار مفتی کریم خان شامل تھے۔
لاہور سے مزید