• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبادی 7 گنا بڑھ گئی پاکستان میں انتظامی تقسیم پر نظرثانی ناگزیر، ابراہیم

لاہور(نیوزرپورٹر ) سابق وزیر بلدیات پنجاب اور یو ایم ٹی کے صدر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد ملک کی آبادی میں سات گنا اضافہ ہو چکا ہے لیکن صوبوں کی حدود آج بھی وہی ہیں،دنیا کے بڑے وفاقی ممالک میں 27 سے 51 تک انتظامی یونٹس موجود ہیں، جبکہ پاکستان کے صوبے آبادی کے لحاظ سے کئی ممالک سے بڑے ہو چکے ہیں،ابراہیم حسن مراد نے یہ بات یو ایم ٹی کیمطالعاتی دورے پر آنے والے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اکیڈمی میں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے شرکا کو نئے صوبوں، انتظامی یونٹس، سماجی خدمات اور پالیسی اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔
لاہور سے مزید