• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صفائی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں، ڈپٹی کمشنر

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیل کینٹ کا دورہ کیا اور نشاط کالونی، بیدیاں روڈ، آر اے بازار اور ملحقہ علاقوں میں صفائی ستھرائی، نالوں کی ڈی سلٹنگ، انسدادِ ڈینگی اقدامات اور زیرِ تعمیر اسکول کے کاموں کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر ایم سی ایل کلیم یوسف، اسسٹنٹ کمشنر کینٹ سیدہ سنبل جاوید اور متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھےکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ صفائی کے معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور نکاسی آب کے مسائل کے مستقل حل کے لیے نالوں کی باقاعدہ صفائی یقینی بنائی جا رہی ہے۔
لاہور سے مزید