• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے نقدی ودیگر سامان سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹرسے)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن میں افضال احمد سے 3لاکھ 47ہزار روپے اور موبائل فون، شاہدرہ میں مصطفیٰ علی سے 3لاکھ 7ہزار روپے اور موبائل فون، گجر پورہ میں خالد محمود سے 2لاکھ 92ہزار روپے اور موبائل فون، غازی آباد میں عامر حسین سے 2لاکھ 75ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گڑھی شاہو میں عمران علی اور شادمان میں محمد عثمان کی گاڑیاں جبکہ ریس کورس میں وقاص احمد، مانگا منڈی میں علی رضا اور اسلام پورہ میں بلال حسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
لاہور سے مزید