• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کونسل اجلاس طلب، ہیوی ایجنڈا جاری

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا جمعہ11ستمبر کو اجلاس طلب کر لیا گیا 19نکاتی ہیوی ایجنڈا کونسل ارکان کو جاری کیا گیا ہےجس میں اورنگی ٹاون میں 9381مربع گزکے رفاہی پلاٹ کو کمیونٹی سینٹر کو الاٹ کرنے کی منظوری دی جائے گی ،اسپنر آئی اسپتال میں فیز ون کی تکمیل کے لئے 36کروڑ روپے کی گرانٹ فلاحی ٹرسٹ کو دینے، گارڈن انٹر سیکشننشتر روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر کے لئے 95 کروڑ روپے کے پی سی ون کی منظوری لی جائے گی کورنگی کاز وے کو شہید عثمان غنی کاز وے سے منسوب کرنے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میونسپل ریونیواینڈ ٹیکسز کے نام سے نئے محکمے کا قیام اورزیر تربیت ڈاکٹروں کے وظیفے میں اضافہ جیسے آئٹم بھی ایجنڈے میں رکھے گئےبلدیہ عظمیٰ کراچی نے کلفٹن ،یونیورسٹی روڈ اور گلشن اقبال بلاک 14 کے جن تین رہائشی پلاٹوںکو کمرشل میں تبدیل کرنے کا گزشتہ ماہ فیصلہ کیا تھا انہیں فی الحال ایجنڈے میں شامل نہیں کیا گیا ہےقانون کے مطابق صدر جلسہ جاری اجلاس کے دوران کسی آئٹم کو پیش کرنیکی اجازت دے سکتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید