• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، طویل عرصے سے ٹوٹی بعض مرکزی اور اندرونی سڑکوں کا کوئی پرسان حال نہیں

کراچی(طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) کراچی میں طویل عرصے سے ٹوٹی ہوئی بعض مرکزی اور اندرونی سڑکوں کا تاحال کوئی پرسان حال نہیں ان کی مرمت پر توجہ نہیں دی جا رہی ان سڑکوں پرکئی کئی فٹ گڑھے موجود ہیںجس سے ایسی سڑکوں کے متاثرہ مقام پرسارادن ٹریفک جام رہنے کے ساتھ شہریوں کا وقت برباد ہوتا ہے گزرنے والی گاڑیوں کا بھی نقصان ہوتا ہےیہ سڑکیں کےایم سی اورٹاونز کی حدود میں آتی ہیں یونیورسٹی روڈجس مقام پر جناح ایونیو ملیر کینٹ کو ملانے والی سڑک سے ملتی ہے عین اس مقام پر گزشتہ دو سال سے ڈیرھ سے دو فٹ گہرے گڑھے موجود ہیں قریب ہی یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن کا کام جاری ہے جناح ایونیو کی خوب صورتی کا منصوبہ بھی شروع ہونے جا رہاہے لیکن جس معمولی سے مرمت سے لوگوں کی ازیت کم کی جا سکتی ہے اس پر سندھ لوکل گورنمنٹ،کے ایم سی،کے ڈی اے یا متعلقہ صفورا ٹاون نے کبھی توجہ نہیں دی صفوراٹاون میں ہی کے ڈی اےاسکیم33 میںغازی گوٹھ،ٹیچر سوسائٹی سپر ہائی وے کو ملانے والی سڑک کا برا حال ہےکئی مقامات پر گڑھے ہیں سپر ہائی وے جمالی پل سے نیو رضویہ سوسائٹی روڈ پر دوسال سےٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑک نے شہریوں کا گزرنا محال کر رکھا ہے شہر کے دیگر علاقوں کی متعد دسڑکوں کی صورتحال بھی تا حال خراب ہےان میںلیاقت آباد مارکیٹ سے تھانے تک، دس نمبر لیاقت آبادبلاک نو فیڈرل بی ایریا عزیز آباد سے یوبی ایل کمپلکس تک، سنگھم گراؤنڈ دستگیر، نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی، فور کے چورنگی نارتھ کراچی،فلائی اوور فیڈرل بی ایریانصیر آباد فیڈرل بی ایریا، مرکزی سڑک شاہراہ پاکستان پرجگہ جگہ گڑھےہیں گرو مندر چورنگی پربھی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔

اہم خبریں سے مزید