• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت 3 افراد نے مبینہ خودکشی کر لی، 3 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر )خاتون سمیت 3 افراد نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی، خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں ملیں، تفصیلات کے مطابق نیٹی جیٹی پل مندر کے قریب 35 سالہ ریما دختر اختیار نے سمندر میں چھلانگ لگادی ،ریسکیو عملے نے نیم بہوشی حالت میں نکال کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی ، متوفیہ کے بھائی تیمور اعظم نے پولیس کو بتایا کہ متوفیہ ریما غیر شادی شدہ اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ذہنی مریضہ بن چکی تھی، متوفیہ ابوالحسن اصفہانی روڈ نزد اے ون پلازہ کی رہائشی تھی ،محمود آباد کشمیر کالونی سیکٹر اے میں واقع مکان سے 20سالہ میر حمزہ ولد محمدظہور کی پھندا لگی لاش ملی ، متوفی کے اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ گھرمیں کوئی موجود نہیں تھا ،شام کو آئے تو کمرے کے پنکھے سےامیر حمزہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس کے مطابق متوفی کے اہلخانہ نے مبینہ خودکشی بتایا ہے،اورنگی ٹاؤن ساڑھے11 میں واقع گھرمیں فائرنگ سے 55 سالہ نبیل جان ولد عبدالواحد جاں بحق ہوگیا،،اقبال مارکیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی نے مبینہ طورپرخود کوگولی مارکرخود کشی کی ہے ، علاوہ ازیں ناظم آباد نازیہ اپارٹمنٹ کے فلیٹ سے 36سالہ آمنہ دختر نوید کی لاش ملی ، منگھوپیر میں فٹ پاتھ سے 35سالہ جمعہ خان ولد وزیر خان کی لاش ملی ، شیرشاہ کے علاقے میں 45سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ، پولیس نے سردخانے منتقل کردی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید