اسلام آباد(ناصر چشتی ) کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی ،نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی (نیپرا) نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 91 پیسے فی یونٹ بڑھا دیے۔بجلی صارفین سے مجموعی طور پر 12 ارب 66 کروڑ 90 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے، بجلی صارفین کو ستمبر اکتوبر اور نومبر میں اضافی ادائیگیاں کرناہوں گی ۔