• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت اپنی سوچ جی ٹی روڈ سے آگے نکالے، میئر کراچی

کراچی (طاہر عزیز۔۔اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو اپنی سوچ جی ٹی روڈ سےآگے نکالنا ہو گی ہر چیز لاہور کے لئے ہوتی ہے نئےانتظامی یونٹس جیسےمطالبات اشرافیہ کے ہیں عوامی سوچ نہیں، تمام مسائل کا حل متعلقہ فورم ہیں اورنگی ٹاون میں کھڑے ہو کر مصطفیٰ کما ل کی تقریر نے فیصلہ نہیں کرناہم نے نئی حب نہر بنادی وفاقی حکومت پانی نہیں دے رہی،پچھلے ایک سال سےعدم اعتماد کا سن رہا ہوں جب تک عہدے پر ہوں کام کر کے دکھاوں گا، دھرنے پر بیٹھے لوگوں سے کہتا ہوں بس کر دیں ،پٹرول کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے صدر دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دیگر منتخب نمائندے، میونسپل کمشنر ابرار جعفر،فنانشل ایڈوائزرگلزار علی ابڑو بھی موجود تھےمیئر نے کہا کہ جن لوگوں نے لیاقت آباد، نیوکراچی اوراورنگی ٹاون کے لوگوں سے وعدے کئے تھے انہوں نے اپنے حالات تو بہتر کرلئے لیکن عوام وہیں ہیں ماضی میں کراچی کی ترقی کے لیے 300 ارب روپے خرچ کرنے کے دعوے کیے گئے، لیکن آج یہ سوال ضرور پوچھا جانا چاہیے کہ اس رقم سے کراچی میں کتنے نئے اسپتال بنے، کراچی سرکلر ریلوے بحال ہوئی یا نہیں، کتنے ملین گیلن پانی کو ٹریٹ کیا گیا، حب ریزروائر کی صفائی ہوئی یا نہیں اور حب کینال پر کتنا کام کیا گیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے موجودہ دور میں کراچی میں کئی ایسے منصوبے مکمل اور شروع کیے گئے ہیں جن سے شہریوں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے میئر نے کہا کہ ملک کا مسلئہ فیصلہ سازی ہےشکوک وشبہات اتنے ڈال دیئے ہیں کہ کوئی فیصلہ نہیں ہو پاتااس کو تبدیل کرنا ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید