• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’لنگز آف کراچی‘‘ اربن فاریسٹ کا افتتاح، رواں برس 68 نئے پارکس

کراچی (طاہر عزیز۔ اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ موجودہ مشکل معاشی حالات میں حکومت اور عوام اخراجات میں احتیاط کا مظاہرہ کریں،رواں سال 68نئے پارکس قائم کئے جائیں گے۔ اربن فاریسٹ صرف شجرکاری نہیں، شہریوں کیلئے صحتمند مستقبل کی بنیاد ہے۔ وہ باغ کراچی(الہ دین پارک) میں پانچ ایکڑ رقبے پر قائم کئے گئے اربن فاریسٹ ”لنگز آف کراچی“ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر میونسل کمشنر ابرار جعفر، سٹی کونسل میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، سٹی کونسل اراکین اور دیگر بھی موجود تھے۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو سرسبز، صاف ستھرا اور ماحول دوست شہر بنانے کے لئے شجرکاری اور اربن فاریسٹ کے منصوبے اہم پیشرفت ہیں، شہر میں سبزہ بڑھانا اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،باغ کراچی میں قائم کئے گئے اربن فاریسٹ میں 4 ہزار 500 سے زائد مقامی درخت لگائے گئے ہیں جو کراچی کے ماحول کو بہتر بنانے اور شہریوں کو صحتمند و قدرتی ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید