• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی قیمتی اراضی اور املاک، بندربانٹ قبول نہیں، سیف ایڈووکیٹ

کراچی (طاہر عزیز۔ اسٹاف رپورٹر) اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ، جماعت اسلامی کراچی کےنائب امیر سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ کراچی کی قیمتی اراضی اور املاک کی بندربانٹ کسی صورت قبول نہیں اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی، شراکت داری کا مطلب یہ نہیں کہ سرکاری زمین اور قیمتی جائیدادیں من پسند افراد کو دے دی جائیں۔متعلقہ ادارےنوٹس کیوں نہیں لیتے؟، کے ایم سی املاک کی بندربانٹ فوری روکی اورشفاف تحقیقات کی جائے۔ میئر کے دفتر میں آگ لگنے کا معاملہ انتہائی مشکوک ہےاس کی تحقیقات ہونی چاہئےشارٹ سرکٹ کیسے ہوا۔ پیپلزپارٹی کی خراب کارکردگی کی وجہ سےلوگ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ وہ اپوزیشن لیڈرآفس بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کی املاک کو مبینہ طور پر ٹھکانے لگانے کے منصوبے اور 11ستمبر کو سٹی کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلی پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

اہم خبریں سے مزید