• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور حق اراضی، سٹی کونسل میں پی پی جماعت اسلامی ارکان گتھم گتھا

کراچی (طاہر عزیز۔۔۔اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور سٹی کونسل میں پیپلز پارٹی کے رکن نجمی عالم کے اس بیان کے بعد کہ ادارہ نورحق کے پلاٹ کے ایم سی نے الخدمت کو رفاہی مقاصد کے لئے دئیے تھے لیکن جماعت اسلامی اسے سیاسی طور پر استعمال کر رہی ہے، اپوزیشن لیڈر جماعت اسلامی کے رہنما سیف الدین ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم نے کارکنوں سے چندہ کر کے انہیں باقاعدہ کسی دوسری پارٹی سے خریدا تھا۔ اگر الزام ثابت ہو جائے تو میں مستعفی ہو جاؤں گا ورنہ مرتضیٰ وہاب اور نجمی عالم استعفیٰ دیں گے۔

اہم خبریں سے مزید